کھیل

کین ولیمسن کراچی کنگزکی ٹیم میں شامل،اس سےقبل وہ کہاں تھے ؟

نیوزی لینڈ کے اسٹار بیٹر کین ولیمسن کراچی کنگز کے اسکواڈ میں شامل ہو گئے ہیں

لاہور(سپورٹس ڈیسک) نیوزی لینڈ کے اسٹار بیٹر کین ولیمسن کراچی کنگز کے اسکواڈ میں شامل ہو گئے ہیں۔ وہ لاہور پہنچ کر ٹیم ہوٹل میں کراچی کنگز سے جا ملے، جہاں ٹیم کل 25 اپریل کو کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے خلاف اہم میچ کھیلنے جا رہی ہے۔

کین ولیمسن، جو اپنی پرسکون قیادت اور شاندار بیٹنگ کے لیے مشہور ہیں، پی ایس ایل 2025 کے ڈرافٹ میں کراچی کنگز نے سپلیمنٹری کیٹیگری میں منتخب کیا تھا۔ اب تک وہ کسی میچ میں نظر نہیں آئے تھے کیونکہ وہ انڈین پریمیئر لیگ (IPL) میں کمنٹری اور تجزیہ کے فرائض انجام دے رہے تھے۔

کراچی کنگز کی مہم کا آغاز کچھ اتار چڑھا ؤکا شکار رہا ہے ۔کراچی کی ٹیم 5میچز میں تین میچز جیتی اور دو میں ناکم رہی۔ ایسے میں ولیمسن کی آمد ٹیم کے لیے بڑی خبر سمجھی جا رہی ہے۔ ان کی موجودگی سے بیٹنگ لائن مضبوط ہوگی اور نوجوان کھلاڑیوں کو تجربہ کار رہنمائی ملے گی۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button