کھیل

پی سی بی کا چونکا دینے والا فیصلہ ڈومیسٹک کرکٹ کا نظام پھر تبدیل

پاکستان کرکٹ بورڈ(پی سی بی) نے ایک بار پھر ڈومیسٹک کرکٹ کے نظام میں بڑی تبدیلی کا اعلان کر دیا ہے

لاہور(کھوج نیوز ) پاکستان کرکٹ بورڈ(پی سی بی) نے ایک بار پھر ڈومیسٹک کرکٹ کے نظام میں بڑی تبدیلی کا اعلان کر دیا ہے۔ اس مقصد کے لیے پانچ رکنی کمیٹی تشکیل دی گئی ہے لیکن حیرت کی بات یہ ہے کہ اس کمیٹی کا کوئی سربراہ مقرر نہیں کیا گیا، اور نہ ہی اس میں کسی ڈومیسٹک ڈیپارٹمنٹ کے نمائندے کو شامل کیا گیا ہے۔

اس سے قبل پی سی بی نے گزشتہ سال بھی ڈومیسٹک کرکٹ کا نظام تبدیل کیا تھا، جس میں چیمپئنز کپ ، انٹر کالجیٹ ٹورنامنٹ اور دیگر چند ایونٹس شامل کیے گئے، لیکن قومی ون ڈے کپ (ریجنل ایونٹ) اور جونیئر لڑکوں اور لڑکیوں کے قومی ایونٹس کو ختم کر دیا گیا تھا۔خاص طور پر، لڑکوں کے جونیئر ٹورنامنٹ کا پہلا راؤونڈ مکمل ہونے کے بعد اچانک ملتوی کر دیا گیا تھا اور یہ ٹورنامنٹ اب تک دوبارہ منعقد نہیں ہو سکا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button