کھیل

بھارت کے مشہور کرکٹر کو جان سے مارنے کی دھمکی، ایک کروڑ تاوان کا بھی مطالبہ

انڈین فاسٹ بولر محمد شامی کو ای میل کے ذریعے جان سے مارنے کی دھمکی دی گئی ہے جس میں ایک کروڑ روپے تاوان کا مطالبہ بھی کیا گیا ہے

ممبئی (سپورٹس ڈیسک )انڈین فاسٹ بولر محمد شامی کو ای میل کے ذریعے جان سے مارنے کی دھمکی دی گئی ہے جس میں ایک کروڑ روپے تاوان کا مطالبہ بھی کیا گیا ہے۔ واقعے کے بعد شامی کے بھائی محمد حسیب کی مدعیت میں نامعلوم افراد کے خلاف ایف آئی آر درج کر لی گئی ہے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ معاملے کی تفتیش جاری ہے اور ای میل بھیجنے والے کو ٹریس کیا جا رہا ہے۔ یاد رہے کہ اس سے قبل کوچ گوتم گمبھیر کو بھی ایسی دھمکیاں مل چکی ہیں۔

محمد شامی آج کل انڈین پریمیئر لیگ (آئی پی ایل) کی ٹیم ’سن رائزرز حیدرآباد‘ کی جانب سے کھیل رہے ہیں لیکن گذشتہ رات دہلی کے خلاف ہونے والے میچ میں وہ ٹیم میں شامل نہیں تھے۔حیدرآباد کی پلیئنگ الیون میں اُن کی غیر موجودگی جاری ٹورنامنٹ میں اُن کی ناقص کارکردگی اور اُن کی فٹنس کے مسائل کے حوالے سے بتائی جا رہی ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button