آئی پی ایل میچ کیوں روکا گیا تھا؟ آسٹریلوی وویمن ٹیم کی کپتان نے انوکھی کہانی سنا دی
سٹینڈز میں بیٹھے میچ دیکھ رہے تھے کہ اچانک لائٹس آف ہوگئی، جنوبی افریقی کرکٹر فاف ڈوپلیسی نے جوتے بھی نہیں پہنے تھے، 60 کلو میٹر ایک گان میں مزائل گرا ہے

دھرم شالہ (سپورٹس ڈیسک) انڈین پریمیئر لیگ (آئی پی ایل) کا دھرم شالہ میں کھیلے جانے والا میچ کیوں روکا گیا ؟ اس حوالے سے آسٹریلوی وویمن ٹیم کی کپتان نے انوکھی داستان سنا دی ہے۔
انٹرنیشنل میڈیا کے مطابق ایلیسا ہیلی نے کہا کہ اسٹینڈز میں بیٹھے میچ دیکھ رہے تھے کہ اچانک لائٹس آف ہوگئی، جنوبی افریقی کرکٹر فاف ڈوپلیسی نے جوتے بھی نہیں پہنے تھے، مچل اسٹارک نے بتایا 60 کلو میٹر ایک گان میں مزائل گرا ہے، میزائل گرنے سے دھرم شالہ میں بلیک آؤٹ ہوگیا۔ ایلیسا ہیلی کا کہنا ہے کہ اطلاعات کے فقدان کی وجہ سے دھرم شالہ میں کھلاڑی پریشان تھے، آسٹریلوی کرکٹرز کو اب حکومت سے سیکیورٹی کی یقین دہانی لینی چاہیے۔ دہلی جانے کے لیے سڑک اور ٹرین سے سفر کرنا پڑا، جو پریشان کن تھا۔
آسٹریلوی ویمن کرکٹ ٹیم کی کپتان کا کہنا ہے کہ ہمیں کہا گیا کہ سب ٹھیک ہے، یہ میلوں دور ہے، میچ ہوگا سب ٹھیک رہے گا، پھر احتیاطی طور پر اسٹیڈیم خالی کروالیا گیا، یہ درست تھا لیکن یہ پرسکون بات نہیں تھی۔ ایلیسا ہیلی نے کہا کہ ہمارے سارے آسٹریلیا کے گروپ میں بہت زیادہ پریشانی تھی، کیا ہو رہا ہے اس حوالے سے ہمارے پاس معلومات نہیں تھیں، اس ساری صورتِ حال میں سب سے زیادہ ڈرانے والی چیز غلط اطلاعات تھیں۔