کھیل

پاکستان اور بنگلہ دیش کی کرکٹ سیریز،سیکیورٹی پاک فوج کے حوالے کیوں کی گئی؟

پاک بھارت کشیدگی کے سبب بنگلادیش کیخلاف 3 ٹی20 میچز کی سیریز کے لیے سیکیورٹی کی ذمہ داری پاک فوج کے حوالے کرنے کی منظوری دیدی گئی

لاہور(سپورٹس ڈیسک)پاک بھارت کشیدگی کے سبب بنگلادیش کیخلاف 3 ٹی20 میچز کی سیریز کے لیے سیکیورٹی کی ذمہ داری پاک فوج کے حوالے کرنے کی منظوری دیدی گئی۔ذرائع کا کہنا ہے کہ بھارت کیساتھ سرحدی کشیدگی کے سبب پاکستان اور بنگلادیش کے درمیان 3 میچز پر مشتمل ٹی20 سیریز میں سیکیورٹی کیلئے پاک فوج اور سول آرمڈ فورسز کو تعینات کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔

اعلی حکام نے سیریز میں سیکیورٹی کی ذمہ داری پاک فوج اور سول آرمڈ فورسز کو سوپنے کی منظوری بھی دیدی ہے۔دونوں ٹیموں کے درمیان سیریز کا پہلا ٹی20 میچ 28 مئی، دوسرا 30 مئی جبکہ آخری یکم جون کو کھیلا جائے گا، تمام میچز کی میزبانی لاہور کا قذافی اسٹیڈیم کرے گا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button