کھیل
پی ایس ایل سیزن 10کے فائنل سے قبل لاہور قلندرز کے لیے بڑی خبر آگئی
پاکستان سپر لیگ(پی ایس ایل) سیزن 10 کے آج فائنل سے پہلے لاہور قلندرز کیلیے بڑی خبر آ گئی

لاہور( سپورٹس ڈیسک)پاکستان سپر لیگ(پی ایس ایل) سیزن 10 کے آج فائنل سے پہلے لاہور قلندرز کیلیے بڑی خبر آ گئی۔ٹیم مینجمنٹ لاہور قلندرز کے مطابق زمبابوے کے سکندر رضا کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے خلاف پی ایس ایل فائنل کھیلنے کے لیے لاہور آ رہے ہیں ۔ٹیم مینجمنٹ کے مطابق ممکنہ طور پر سکندر رضا کو شکیب الحسن کی جگہ ٹیم کا حصہ بنایا جا سکتا ہے۔
دوسری جانب لاہور قلندرز اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی ٹیمیں فائنل کھیلنے کے لیے قذافی اسٹیڈیم پہنچ گئی ہیں جو شام ساڑھے 7 بجے شروع ہو گا۔اسٹیڈیم آمد کے بعد لاہور قلندرز کے کپتان شاہین شاہ آفریدی اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے قائد سعود شکیل نے اسپورٹ اسٹاف کے ہمراہ پچ کا جائزہ لیا ہے۔



