کھیل

میں جیسا ہوں ویسا ہی رہوں گا ،لاہور قلندرز کے کپتان شاہین آفریدی کا دوٹوک اعلان

چیمپئین لاہور قلندرز کے کپتان شاہین آفریدی کا کہنا ہے کہ میں بار بار کہتا ہوں کہ آنکھیں اچھی ہونی چاہئیں، میری پرفارمنس اچھی ہے اور ویسی ہی ہے، میں تبدیل نہیں ہوں گا

لاہور(سپورٹس ڈیسک)میں جیسا ہوں ویسا ہی رہوں گا ،لاہور قلندرز کے کپتان شاہین آفریدی کا دوٹوک اعلان،پاکستان سپر لیگ10 کی چیمپئین لاہور قلندرز کے کپتان شاہین آفریدی کا کہنا ہے کہ میں بار بار کہتا ہوں کہ آنکھیں اچھی ہونی چاہئیں، میری پرفارمنس اچھی ہے اور ویسی ہی ہے، میں تبدیل نہیں ہوں گا شاہین ہوں اور رہوں گا، میں کسی فارمیٹ سے دور نہیں جا رہا جب تک سانس ہے سارے فارمیٹ کھیلوں گا۔

شاہین آفریدی نے کہا کہ پچھلے سال ہارے تو بڑے عہدوں پر بیٹھے لوگوں نے بہت کچھ کہا، کرکٹرز بات کریں تو دکھ ہوتا ہے کہا گیا کہ فلاں نہیں تھا تو ہار گئے، وہ باتیں کریں کہ فلاں نہیں تھا اس لیے ایکسپوز ہو گئے کرکٹرز کا ایسا کہنا ان فئیر ہے، کرکٹرز کو نہیں کہنا چاہیے ہم نے پراسیس پر عمل کیا، ہمارا پراسیس نوجوان کھلاڑیوں کو موقع دینا تھا وہ ہم نے دیا، ہمارے پراسیس کو دیکھنا چاہیے کہ ہم کر کیا رہے ہیں۔

شاہین شاہ آفریدی نے کہا کہ کامیابی کا سفر آسان نہیں تھا بہت اتار چڑھا آئے، کریڈٹ عاطف رانا اور ثمین رانا کو جاتا ہے جنہوں نے نوجوانوں کو سپورٹ کیا، کریڈٹ پلیئز ڈویلپمنٹ پروگرام (پی ڈی پی) کو بھی جاتا ہے پلئیرز کو موقع ملا اور انہوں نے پرفارم کیا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button