پی ایس ایل فائنل، امریکی قائمقام سفیر کی شرکت، لاہورقلندرز کی فین نکلیں
لاہور قلندرز کی دعوت پر امریکا کی قائم مقام سفیر نیٹلی بیکر بھی شریک ہوئیں، نیٹلی بیکر نے لاہور قلندرز کی شرٹ پہن کر فائنل دیکھا اور کھلاڑیوں کا حوصلہ بڑھایا

لاہور(سپورٹس ڈیسک) ایچ بی ایل پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) سیزن 10کے فائنل میں امریکی قائمقام سفیر نے شرکت کی جس میں واضح نظر آیا کہ وہ لاہور قلندرز ٹیم کی فین تھیں۔
تفصیلات کے مطابق نیٹلی بیکر نے لاہور قلندرز کی بھرپور سپورٹ کی اور قلندرز کی جانب سے لگائے گئے ہر چوکے چھکے پر تالیاں بجا کر حوصلہ بڑھایا۔ نیٹلی بیکر لاہور قلندرز کی جیت کے بعد ٹیم کیساتھ گراؤنڈکا چکر بھی لگایا۔ انہوں نے صدر مملکت اور دیگر مہمانوں کے ساتھ اختتامی تقریب میں بھی شرکت کی۔
لاہور قلندرز کے سی ای او عاطف رانا نے قلندرز کو سپورٹ کرنے پر نیٹلی بیکر کا شکریہ ادا کیا۔ نیٹلی بیکر کی جانب سے لاہور قلندرز کے پلیئرز ڈیولپمنٹ پروگرام کی بھی تعریف کی گئی۔ اس سے قبل بھی نیٹلی بیکر نے راولپنڈی اسٹیڈیم میں لاہور قلندرز اور پشاور زلمی کا میچ دیکھا تھا جہاں وہ لاہور قلندرز کی شرٹ پہن کر شریک ہوئی تھیں۔ قائم مقام امریکی سفیر نے پی سی بی حکام اور لاہور قلندرز کے آفیشلز کے ساتھ اننگز کے وقفے کے دوران گراونڈ کا چکر بھی لگایا تھا۔