کھیل

آپ کو آنکھوں کی ضرورت،شاہین شاہ آفریدی کا رمیزراجا کے سوال پر کڑوا جواب

سپر لیگ کے فائنل میں شاہین شاہ آفریدی ٹاس کیلئے آئے تو سابق کرکٹر و کمنٹیٹر رمیز راجا نے پوچھا کہ کیا راز ہے، شاہین؟ آپ کی پرفارمنس بہتر ہوتی جارہی ہے

لاہور(سپورٹس ڈیسک) آپ کو آنکھوں کی ضرورت،شاہین شاہ آفریدی کا رمیزراجا کے سوال پر کڑوا جواب،لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں کھیلے گئے پاکستان سپر لیگ کے فائنل میں شاہین شاہ آفریدی ٹاس کیلئے آئے تو سابق کرکٹر و کمنٹیٹر رمیز راجا نے پوچھا کہ کیا راز ہے، شاہین؟ آپ کی پرفارمنس بہتر ہوتی جارہی ہے، جیسے جیسے میچز آگے بڑھ رہے ہیں۔جس پر شاہین آفریدی نے جواب دیا کہ پرفارمنس ہمیشہ سے رہی ہے، انہیں دیکھنے کیلئے آپ کو صرف آنکھوں کی ضرورت ہے۔

لاہور قلندرز کے کپتان کی جانب سے رمیز راجا کو دیے گئے جواب پر مداح اپنے ردعمل کا اظہار کررہے ہیں۔رمیز راجا کا شمار اِن سابق کرکٹرز میں ہوتا ہے جنہیں اپنی ٹیم کے کھلاڑیوں کی ناقص پرفارمنس پر کڑی تنقید کے حوالے سے جانا جاتا ہے۔لاہور قلندرز کے کپتان شاہین آفریدی نے پی ایس ایل کی تاریخ کے کامیاب ترین کپتان بننے کا اعزاز بھی حاصل کرلیا ہے، انکی قیادت میں فرنچائز نے 3 بار ٹائٹل اپنے نام کیا ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button