کھیل

اسٹار فٹبالر کرسٹینا رونالڈو سعودی کلب النصر چھوڑ دیں گے؟ہنگامہ خیز خبر آگئی

کرسٹیانو رونالڈو کو سعودی عرب میں روکنے کیلئے پہلا آپشن الہلال میں منتقلی ہے، جس سے وہ فیفا کلب ورلڈکپ کھیل سکتے ہیں

الریاض(سپورٹس ڈیسک)پُر تگال کے اسٹار فٹبالر کرسٹینا رونالڈو سعودی کلب النصر چھوڑ دیں گے؟ہنگامہ خیز خبر آگئی،رپورٹ کے مطابق سعودی حکام پرتگال کے اسٹار فٹبالر کرسٹیانو رونالڈو کو روکنے کیلئے ہر ممکن اقدامات اٹھانے لگے۔سعودی کلب النصر کو چھوڑنے کا عندیہ دینے والے اسٹار فٹبالر کرسٹیانو رونالڈو کی الہلال فٹبال کلب میں شمولیت پر منایا جارہا ہے، جس پر بات چیت جاری ہے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ کرسٹیانو رونالڈو کو سعودی عرب میں روکنے کیلئے پہلا آپشن الہلال میں منتقلی ہے، جس سے وہ فیفا کلب ورلڈکپ کھیل سکتے ہیں۔کلب ورلڈکپ میں 32 ٹیموں کو کھلاڑیوں کو سائن کرنے کی اجازت دینے کیلئے 1 سے 10 جون تک ایک خصوصی ٹرانسفر ونڈو کھلتی ہے، جس کے تحت کلبز بہترین کھلاڑیوں کو اپنی ٹیموں کو حصہ بناسکتے ہیں۔فیفا کے صدر گیانی انفینٹینو نے گزشتہ ہفتے کہا تھا کہ اسٹار فٹبالر رونالڈو کلب فٹبال ورلڈکپ کھیلتے نظر آئیں گے، جس کے بعد قیاس آرائیاں شروع ہوگئیں تھی کہ وہ جلد کلب کو خیرباد کہہ دیں گے۔

سماجی رابطے کی سائٹ ایکس (ٹوئٹر)پر ٹوئٹ کرتے ہوئے اسٹار فٹبالر کرسٹیانو رونالڈو نے سعودی پرو لیگ ختم ہونے کے چند گھنٹے بعد مبہم پوسٹ شیئر کی، جس میں لکھا تھا کہ یہ باب ختم ہوگیا ہے!۔انہوں نے مزید لکھا کہ کہانی؟ ابھی تک لکھی جا رہی ہے، میں اس سفر میں سب کا مشکور ہوں۔رونالڈو نے جنوری 2023 میں النصر کے ساتھ 164 ملین پانڈ سالانہ کے معاہدے پر دستخط کیے تھے۔ اس دوران انہوں نے 105 میچز میں 93 گول اسکور کیے، ان کی سب سے بڑی کامیابی 2023 میں عرب کلب چیمپئنز کپ کی فتح تھی تاہم سعودی پرو لیگ کا ٹائٹل ان کے حصے میں نہ آ سکا۔سال 2022 میں کرسٹیانو رونالڈو نے مانچسٹر یونائیٹڈ کو خیرباد کہہ کر سعودی کلب جوائن کیا تھا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button