کھیل

ارشد ندیم نے ایک بار پھر صدر اور وزیراعظم کے دل جیت لیے

ارشد ندیم قوم کا سر فخر سے بلند کرنے کا سلسلہ جاری رکھے ہوئے ہیں: وزیراعظم ' ارشد ندیم نے جیولن تھرو میں ایک بار پھر پاکستان کا نام روشن کیا: صدر

اسلام آباد( سپورٹس ڈیسک) ایشین ایتھلیٹکس چیمپئن شپ میں گولڈ میڈل جیت کر صدر مملکت آصف علی زرداری اور وزیراعظم میاں شہباز شریف کے ایک بار پھر دل جیت لیے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق صدر آصف زرداری نے ارشد ندیم کو چیمپئن شپ جیتنے پر مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ ارشد ندیم نے جیولن تھرو میں ایک بار پھر پاکستان کا نام روشن کیا، انہوں نے فائنل سمیت پوری چیمپئن شپ میں بہترین کھیل پیش کیا، پوری قوم کو ارشد ندیم کی شاندار کارکردگی پر فخر ہے، مستقبل میں بھی ارشد کی کامیابیوں کیلئے دعا گو ہوں۔ وزیراعظم نے اپنے پیغام میں کہا کہ ارشد ندیم قوم کا سر فخر سے بلند کرنے کا سلسلہ جاری رکھے ہوئے ہیں، ان کی شاندار کارکردگی کی بدولت سبز ہلالی پرچم کی شان بڑھی، ارشدندیم کی محنت،لگن اور شاندارکامیابی نوجوان ایتھلیٹس کیلئے قابلِ تقلید مثال ہے، اللہ تعالی سے دعا ہے کہ مستقبل میں آپ کی کامیابیوں کا یہ سلسلہ جاری رہے۔

اسپیکر قومی اسمبلی ایازصادق نے بھی ایشین ایتھلیٹکس میں کامیابی پر ارشد ندیم کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا کہ شاباش ارشد ندیم، آپ نے ایک بار پھر پوری قوم کا سر فخر سے بلندکردیا، ارشد ندیم کی جیت پر پوری قوم کو مبارکباد پیش کرتا ہوں۔ ارشد ندیم کی کامیابی پر گورنرخیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے بھی مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ ایشین ایتھلیٹکس کے فاتح ارشد ندیم پرقوم فخرکرتی ہے، پوری قوم کی دعائیں ان کے ساتھ تھیں۔ اس کے علاوہ وزیراعلی سندھ مراد علی شاہ نے ارشد ندیم کو گولڈ میڈل جیتنے پر خراج تحسین پیش کیا او رکہا کہ ارشد ندیم نے پاکستان کا نام ایک بار پھر روشن کیا، پوری قوم کو ان پر فخر ہے، سندھ حکومت ارشد جیسے باصلاحیت کھلاڑیوں کی ہر ممکن سرپرستی کرے گی۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button