بگ بیش لیگ:پاکستان کرکٹ بورڈ نے بابراعظم سمیت متعدد کرکٹرز این او سی جاری کردئیے
فاسٹ بولر شاہین آفریدی اور محمد رضوان کو بھی اسی دورانیے کیلیے این او سی جاری ہوا ہے

لاہور(سپورٹس ڈیسک)بگ بیش لیگ:پاکستان کرکٹ بورڈ نے بابراعظم سمیت متعدد کرکٹرز این او سی جاری کردئیے،رپورٹ کے مطابق پاکستان کرکٹ بورڈنے سابق کپتان بابر اعظم سمیت کئی قومی کرکٹرز کو این او سی دے دئیے۔پی سی بی اعلامیے کے مطابق بابر اعظم کو بگ بیش لیگ کیلیے 14 دسمبر تا 28 جنوری کیلیے این او سی جاری کیا گیا ہے۔اعلامیے کے مطابق فاسٹ بولر شاہین آفریدی اور محمد رضوان کو بھی اسی دورانیے کیلیے این او سی جاری ہوا ہے۔پی سی بی اعلامیے کے مطابق فاسٹ بولر محمد عامر کو ایسیکس کاونٹی کے لیے 18 جولائی تک، شان مسعود کو لیسٹر شائر کیلیے یکم ستمبر تک، حسن علی کو واروکشائر کاونٹی کیلیے 30 ستمبر تک کا این او سی جاری کیا گیا ہے۔
اعلامیے کے مطابق کاشف علی کو کینٹ کاونٹی کرکٹ کلب کیلیے، محمد عباس کو 2 جولائی، خرم شہزاد کو 27 ستمبر تک کے لیے این او سی ملا ہے۔پی سی بی اعلامیے کے مطابق محمد نواز کو گیانا سپر لیگ، سی پی ایل، خواجہ نافع کو گلوبل سپر لیگ، محمد حسان خان کو سی پی ایل جبکہ حارث روف کو میجر لیگ کرکٹ کیلیے این او سی دیا گیا۔