کھیل

پاکستان ویمن ٹیم کی سابق کپتان ثنا میر کا وطن واپسی پر شاندار استقبال

وفاقی وزیر انفارمیشن ٹیکنالوجی(آئی ٹی) شزا فاطمہ نے اسلام آباد ایئرپورٹ پر ثنا میر کو خوش آمدید کہا

اسلام آباد(سپورٹس ڈیسک)پاکستان ویمن ٹیم کی سابق کپتان ثنا میر کا وطن واپسی پر شاندار استقبال کیا گیا۔انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی)ہال آف فیم میں شمولیت کے بعد ثنا میر پاکستان پہنچی ہیں۔پاکستان ویمنز ٹیم کی سابق کپتان ثنا میر ہال آف فیم میں شامل وفاقی وزیر انفارمیشن ٹیکنالوجی(آئی ٹی) شزا فاطمہ نے اسلام آباد ایئرپورٹ پر ثنا میر کو خوش آمدید کہا۔ثنا میر آئی سی سی کے ہال آف فیم میں شامل ہونے والی پاکستان کی اولین ویمن کرکٹر ہیں۔اس موقع پر شزا فاطمہ خواجہ نے کہا کہ ثنا میر نے بڑا اعزاز حاصل کرکے ملک کا نام روشن کیا ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ پاکستانی خواتین میں بہت ٹیلنٹ ہے جب بھی خواتین کو موقع ملتا ہے تو مثبت نتائج سامنے آتے ہیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button