پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان ٹی ٹونٹی سیریزکا اگلا مرحلہ کب شروع ہو گا؟
پاکستان کرکٹ ٹیم کے خلاف ٹی ٹوئنٹی سیریز کے لیے بنگلادیش کرکٹ بورڈ کی جانب سے آئندہ ہفتے شیڈول کا اعلان کیے جانے کا امکان ہے

لاہور(سپورٹس ڈیسک)پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان ٹی ٹونٹی سیریزکا اگلا مرحلہ کب شروع ہو گا؟رپورٹ کے مطابق پاکستان کرکٹ ٹیم کے خلاف ٹی ٹوئنٹی سیریز کے لیے بنگلادیش کرکٹ بورڈ کی جانب سے آئندہ ہفتے شیڈول کا اعلان کیے جانے کا امکان ہے۔ذرائع کے مطابق بنگلادیشی کرکٹ بورڈ پاکستان کرکٹ بورڈ کو 3 ٹی ٹوئنٹی میچز کا شیڈول بھجوا چکا ہے۔مجوزہ شیڈول میں ٹی ٹوئنٹی میچز 20، 22 اور 24 جولائی کو ڈھاکا میں ہوں گے۔ذرائع کے مطابق پاکستان اور ویسٹ انڈیز بورڈز میں سیریز کے معاملات کے لیے بات چیت جاری ہے۔
ویسٹ انڈیز کرکٹ بورڈ کو ون ڈے میچز کو ٹی ٹوئنٹی میچز میں تبدیل کرنے کی پی سی بی نے تجویز دی تھی۔پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے درمیان شیڈولڈ سیریز میں 3 ٹی ٹوئنٹی امریکا جبکہ 3 ون ڈے میچز ویسٹ انڈیز میں کھیلے جانے ہیں۔ذرائع کے مطابق پی سی بی نے ٹی ٹوئنٹی ٹورنامنٹس کی وجہ سے ون ڈے کے بجائے ٹی ٹوئنٹی میچز کھیلنے کی بات کی تھی، پی سی بی پرامید ہے کہ ویسٹ انڈیز میچز تبدیل کرنے پر آمادگی ظاہر کرے گا۔ون ڈے میچز تبدیل ہونے کے بعد ٹی ٹوئنٹی سیریز 5 یا 6 میچز پر مشتمل ہو گی، پاکستان ویسٹ انڈیز سیریز کا آغاز 31 جولائی سے شیڈولڈ ہے۔