پاکستان کی آخری امید بھی ختم،محمد آصف کو سیمی فائنل میں شکست
ایشین 6 ریڈ بال چیمپئن شپ میں پاکستان کی آخری امید بھی ختم ہو گئی، سیمی فائنل میں پاکستان کے محمد آصف کو شکست کا سامنا کرنا پڑا

کولمبو(سپورٹس ڈیسک)پاکستان کی آخری امید بھی ختم،محمد آصف کو سیمی فائنل میں شکست،رپورٹ کے مطابق ایشین 6 ریڈ بال چیمپئن شپ میں پاکستان کی آخری امید بھی ختم ہو گئی، سیمی فائنل میں پاکستان کے محمد آصف کو شکست کا سامنا کرنا پڑا۔ کولمبو میں جاری ایشین 6 ریڈ بال چیمپئن شپ کے سیمی فائنل میں پاکستان کے محمد آصف کا مقابلہ ملائیشین کے تھور چوہان لونگ سے تھا سیمی فائنل 9 فریم پر مشتمل تھا پہلے فریم میں ملائشین کیوئسٹ نے 39-5 سے کامیابی حاصل لیکن محمد آصف نے دوسرا فریم 59-4 سے جیت کر مقابلہ برابر کردیا۔
ملائیشین کیوئسٹ نے 41-0، 62-0، 1- 43، 34-25 اور 78-0 سے کامیابی حاصل کر کے فائنل میں جگہ بنالی۔ایشین 6 ریڈ بال چیمپئن شپ کے بعد پاکستان اسنوکر ٹیم کل سے کولمبو میں ہی شروع ہونے والی ایشین ٹیم اسنوکر چیمپئن شپ میں حصہ لے گی جس میں پاکستان کے 4 کیوئسٹ کو دو ٹیم میں تقسیم کیا گیا ہے۔پاکستان ون ٹیم محمدآصف اور اویس منیر پر جبکہ پاکستان 2 شاہد آفتاب اور محمد سجاد پر مشتمل ہے۔