کھیل
ایشین یوتھ گرلز نیٹ بال چیمپئن شپ,پاکستانی خواتین ٹیم نے کورین ٹیم کو 91 گول سے شکست دے دی
ایشین یوتھ گرلز نیٹ بال چیمپئن شپ میں پاکستان نے مسلسل تیسری کامیابی اپنے نام کی ہے۔پاکستان ٹیم اپنا چوتھا میچ کل جاپان کے خلاف کھیلے گی

لاہور(سپورٹس ڈیسک)جنوبی کوریا میں جاری ایشین یوتھ گرلز نیٹ بال چیمپئن شپ میں پاکستانی خواتین ٹیم نے کورین ٹیم کو 6 کے مقابلے میں 91 گول سے شکست دے دی۔ایشین یوتھ گرلز نیٹ بال چیمپئن شپ میں پاکستان نے مسلسل تیسری کامیابی اپنے نام کی ہے۔پاکستان ٹیم اپنا چوتھا میچ کل جاپان کے خلاف کھیلے گی، پاکستان پول بی میں چھ پوائنٹ کے ساتھ سر فہرست ہے۔