کھیل

فاف ڈوپلیسی نے بابراعظم کو کھڈے لائن لگا دیا

فاف ڈوپلیسی نے بطور ٹی ٹوئنٹی کپتان 8سنچریاں بنا کر بابراعظم کو پیچھے چھوڑ دیا ہے کیونکہ انہوں نے بطور ٹی ٹوئنٹی کپتان 7سنچریاں سکور کی ہیں

جنوبی افریقا(سپورٹس ڈیسک) جنوبی افریقا کے جارح مزاج بیٹسمین فاف ڈوپلیسی نے قومی کرکٹ ٹیم کے مایہ ناز بلے باز و سابق کپتان بابراعظم کو کھڈے لائن لگا دیا مگر کیسے؟

انٹرنیشنل میڈیا کے مطابق ٹیکساس سپر کنگز اور ایم آئی نیو یارک کے درمیان سنسنی خیز مقابلہ ہوا، جنوبی افریقا کے بیٹر فاف ڈو پلیسی نے ٹیکساس سپر کنگز کی جانب سے شاندار اننگز کھیلتے ہوئے ٹی ٹوئنٹی کرکٹ کی تاریخ میں کئی ریکارڈز بنا دیے۔ ڈوپلیسی نے اہم میچ میں صرف 53 گیندوں پر 103 رنز کی دھواں دھار اننگز کھیلی جس میں 5 چوکے اور 9 چھکے شامل تھے۔

اس اننگز کے ساتھ ڈوپلیسی 40 برس کی عمر کے بعد ٹی ٹوئنٹی کی تاریخ میں 2 سنچریاں بنانے والے پہلے بیٹر بن گئے۔ اسی کے ساتھ ہی وہ ٹی ٹوئنٹی فارمیٹ میں سب سے زیادہ سنچریاں بنانے والے کپتان بھی بن گئے جنہوں نے اب تک مجموعی طور پر 8 سنچریاں اسکور کیں۔ اس فہرست میں پاکستان کے بابراعظم دوسرے نمبر ہیں جنہوں نے کپتان کی حیثیت سے 7 سنچریاں اسکور کیں۔ بابر اعظم قومی کرکٹ ٹیم، کراچی کنگز اور پشاور زلمی کی کپتانی کرچکے ہیں، اب تک 144 میچز میں بطور کپتان 5200 سے زائد رنز بنا چکے ہیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button