کھیل
ایشین انڈر 16والی بال چیمپئن شپ، پاکستان کی مسلسل تیسری کامیابی
پاکستان اور چائنیز تائپے کے درمیان مقابلہ ایک گھنٹہ 17 منٹ جاری رہا اور پاکستان کی کامیابی کا اسکور26 ۔ 24 ، 25 ۔ 24 اور 25 ۔16 رہا

تھائی لینڈ (سپورٹس ڈیسک) تھائی لینڈ میں جاری ایشین انڈر 16والی بال چیمپئن شپ کے سلسلہ میں کھیلے جانے والے میچ میں پاکستان نے تیسری بار پھر کامیابی حاصل کر لی ہے۔
تفصیلات کے مطابق پاکستان والی بال ٹیم نے اپنے گروپ مرحلے کے آخری میچ میں چائنیز تائپے کو تین ۔ صفر سے شکست دے دی۔ پاکستان اور چائنیز تائپے کے درمیان مقابلہ ایک گھنٹہ 17 منٹ جاری رہا اور پاکستان کی کامیابی کا اسکور26 ۔ 24 ، 25 ۔ 24 اور 25 ۔16 رہا۔ پاکستان کی جانب سے فیضان اللہ ، طلحہ مہر اور محمد جنید نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کیا۔ پاکستان نے ابتدائی گروپ مرحلے کے تینوں میچز کوئی سیٹ ڈراپ کیے بغیر جیتے۔