کھیل

پہلا ٹی ٹوئنٹی، بنگلا دیش نے پاکستان کو 7وکٹوں سے مات دیدی

قومی ٹیم بنگلا دیش کیخلاف 110رنز پر ڈھیر، فخر زمان 44 رنز بنا کر نمایاں رہے جبکہ بنگلا دیش نے مطلوبہ ہدف 3وکٹوں کے نقصان پر باآسانی حاصل کرلیا

میر پور (سپورٹس ڈیسک) بنگلا دیش کے شہر میر پور میں کھیلے جانیوالے پہلے میچ میں بنگلا دیش نے پاکستان کو 7وکٹوں سے شکست دے کر 3ٹی ٹوئنٹی میچوں کی سیریز میں 1-0کی برتری حاصل کرلی۔

تفصیلات کے مطابق میر پور کے شیر بنگلا اسٹیڈیم میں کھیلے گئے میچ میں بنگلا دیشی کپتان لٹن داس نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا۔ بنگلا دیش کے خلاف پہلے ٹی ٹوئنٹی میچ میں پاکستانی بیٹنگ لائن بری طرح ناکام ہوگئی اور پوری ٹیم 110 رنز پر آؤٹ ہوگئی۔ پاکستان کی جانب سے فخر زمان کے علاوہ کوئی بلے باز وکٹ پر زیادہ دیر نہ ٹھہر سکا، انہوں نے سب سے زیادہ 44 رنز بنائے۔ ا ن کے علاوہ آل راؤنڈر عباس آفریدی نے تین چھکوں کی مدد سے 22 رنز اسکور کیے۔ خوشدل شاہ نے 17 رنز بنائے۔ بنگلادیش کی جانب سے تسکین احمد نے 3 اور مستفیض الرحمان نے 2کھلاڑیوں کو آٹ کیا۔

میزبان بنگلادیش نے 111 رنز کا ہدف 3 وکٹ کے نقصان پر 16 ویں اوور میں پورا کرلیا۔ بنگلادیش کی جانب سے پرویز حسین 56 رنز بنا کر ناقابل شکست رہے، ان کے علاوہ توحید ہردوئے نے 36 اور ذاکر علی نے 15 رنز بنائے۔ پاکستان کی جانب سے سلمان مرزا نے 2 اور عباس آفریدی نے ایک وکٹ حاصل کی۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button