کھیل

ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ فائنلز کی میزبانی کس ملک کو ملی؟

ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ 2027ء ، 2029ء اور 2031ء کے فائنلز کی میزبانی انگلینڈ کو دے دی گئی ہے: آئی سی سی اجلاس میں ہونے والے فیصلے کی رپورٹ

دبئی (سپورٹس ڈیسک) ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ فائنلز کی 3سالہ میزبانی کس ملک کو ملی؟ اس حوالے سے آئی سی سی نے ملک کا نام بتا دیا ہے؟ جس کے بعد باقی ملکوں میں ہلچل مچ گئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق آئی سی سی اعلامیے میں بتایا گیا ہے کہ ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ 2027ء ، 2029ء اور 2031ء کے فائنلز کی میزبانی انگلینڈ کو دے دی گئی ہے۔ آئی سی سی کا کہنا ہے کہ انگلینڈ کو فائنلز کی میزبانی ان کے گزشتہ ڈبلیو ٹی سی فائنلز کے کامیاب انعقاد کی وجہ سے دی گئی۔ اعلامیے کے مطابق بے گھر افغان خواتین کرکٹرز کی مدد پر تفصیلی رپورٹ پیش کی گئی۔

آئی سی سی کا کہنا ہے کہ آئی سی سی ویمن ورلڈکپ اور ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں افغان خواتین کرکٹرز کی شمولیت کے ذریعے انہیں سپورٹ فراہم کرنا ہے۔ آئی سی سی نے یو ایس اے کرکٹ پر اپنے گزشتہ مقف کو دہراتے ہوئے تین مہینے کا وقت دیا ہے۔ آئی سی سی کا کہنا ہے کہ یو ایس اے کرکٹ تین مہینے میں انتظامی ریفارمز اور شفاف الیکشن کروانے کی پابند ہوگی۔ فرانس، ہانگ کانگ اور کینیڈا کرکٹ کو آئی سی سی چیف ایگزیکٹو کمیٹی میں ایسوسی ایٹ ممبر نمائندہ کے طور پر شامل کیا گیا۔ دو نئے ایسوسی ایٹ ممبرز مشرقی تیمور اور زیمبیا کو آئی سی سی فیملی میں شامل کر لیا گیا۔ دو نئے ممبرز کی شمولیت کے بعد آئی سی سی ممبرزکی تعداد 110 ہوگئی ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button