کھیل
ڈبلیو ڈبلیو ای نے مشہور ریسلر کو بین کر دیا
ڈبلیو ڈبلیو ای نے بروک لیسنر کو 'بین لسٹ' میں شامل کر لیا، اگر یہ بات واقعی درست ہے تو یہ ممکنہ طور پر بروک لیسنر کے ریسلنگ کیرئیر کا اختتام بھی ہے

امریکا (مانیٹرنگ ڈیسک) ڈبلیو ڈبلیو ای نے مشہور و معروف ریسلر کو بین کر دیا ہے اس ریسلر کا نام کیا ہے اور اس کو بین کیوں کیا گیا؟ شائقین ریسلر کے لئے چونکا دینے والی خبر آگئی ہے۔
انٹرنیشنل میڈیا کے مطابق اب یو ایف سی کے سابق ہیوی ویٹ چیمپئن ڈینیئل کوریمر نے انکشاف کیا ہے کہ بروک لیسنر کو ‘بین لسٹ’ میں شامل کیا گیا ہے۔ اگر یہ بات واقعی درست ہے تو یہ ممکنہ طور پر بروک لیسنر کے ریسلنگ کیرئیر کا اختتام بھی ہے۔ ایک انٹرویو کے دوران ڈینیئل کوریمر نے اس خیال کو مسترد کیا کہ وہ ڈبلیو ڈبلیو ای رنگ میں بروک لیسنر کا مقابلہ کرنے والے ہیں۔ انہوں نے دعویٰ کیا کہ بروک لیسنر کا نام بین لسٹ میں ہے، مگر یہ وضاحت نہیں کی کہ ایسا ڈبلیو ڈبلیو ای، یو ایف سی یا دونوں کی سرپرست کمپنی ٹی کے او میں سے کس کی جانب سے کیا گیا ہے۔