کھیل

پاکستانی اسکواش کھلاڑی مہوش شکست کے بعد بوکھلا گئی

مہوش نے ایشین جونئیر چیمپئن شپ کے رانڈ آف 16 میچ میں ہانگ کانگ کی پلیئر سے شکست کے بعد نازیبا اشارہ کیا تھا اور حریف پلیئر سے ہاتھ بھی نہیں ملایا تھا

کراچی (سپورٹس ڈیسک) ایشین جونیئر چیمپئن شپ کے میچ میں پاکستانی اسکواش کی کھلاڑی مہوش علی شکست میں بوکھلاگئی ہے جس کے بعد فیڈریشن نے ان پر بڑی پابندی عائد کر دی ہے۔

تفصیلات کے مطابق پاکستانی اسکواش کھلاڑی مہوش علی کو ایشین جونئیر چیمپئن شپ میں میچ ہارنے پر نازیبا اشارہ کرنا مہنگا پڑ گیا۔ مہوش نے ایشین جونئیر چیمپئن شپ کے رانڈ آف 16 میچ میں ہانگ کانگ کی پلیئر سے شکست کے بعد نازیبا اشارہ کیا تھا اور حریف پلیئر سے ہاتھ بھی نہیں ملایا تھا۔ پاکستانی اسکواش کھلاڑی مہوش علی کو نازیبا اشارہ کرنا مہنگا پڑ گیا اور ایشین اسکواش فیڈریشن نے مہوش علی پر چھ ماہ کی پابندی لگا دی۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button