ورلڈ چیمپئن شپ آف لیجنڈز ‘ بھارتی ٹیم کو شاہینوں سے شکست کا خوف
ورلڈ چیمپئن شپ آف لیجنڈز کے سیمی فائنل میں بھارت نے پاکستان کے ساتھ کھیلنے سے انکار کردیا ہے جبکہ راؤنڈ میچ میں بھی بھارت نے میچ کا بائیکاٹ کیا تھا

انگلینڈ (سپورٹس ڈیسک) انگلینڈ کے شہر برمنگھم میں جاری ورلڈ چیمپئن شپ آف لیجنڈر کے سیمی فائنل میں بھارتی ٹیم کو شاہینوں سے شکست کا خوف منڈلانے لگا اس حوالے سے بڑی خبر آگئی ہے۔
انٹرنیشنل میڈیا کے مطابق بھارت کی جانب سے کھیل میں بھی پاکستان کے خلاف سیاست جاری ہے اور ایک بار پھر ورلڈ چیمپئن شپ آف لیجنڈز کے سیمی فائنل میں بھارت نے پاکستان کے ساتھ کھیلنے سے انکار کردیا ہے۔ راؤنڈ میچ میں بھی بھارت نے میچ کا بائیکاٹ کیا تھا۔ محسن نقوی کی زیر صدارت ایشن کونسل کے اجلاس میں بھارت نے شرکت بھی کی اور میچز کھیلنے کی حامی بھی بھری جس کے بعد سے بھارتی میڈیا، سیاست دان اور سابق کرکٹر چراغ پا ہیں اور مسلسل بھارتی بورڈ کو تنقیدکا نشانہ بنا رہے ہیں۔
انگلینڈ کے شہر برمنگھم میں جاری ورلڈ چیمپئن شپ آف لیجنڈز میں بھارت نے ایک بار پھر پاکستان سے کھیلنے سے انکار کیا ہے۔ اس بار انکار سیمی فائنل کھیلنے پر کیا ہے، رانڈ میچ میں بھی بھارتی ٹیم نے پاکستان سے کھیلنے پر انکار کیا تھا اور پاکستان کو واک اوور دے دیا گیا تھا۔ اب سیمی فائنل نہ کھیلنے سے پاکستان ٹیم سیدھا ورلڈ چیمپئن شپ آف لیجنڈز کے فائنل میں پہنچ جائیگی۔