کھیل
وویمن فٹبال ٹیم رینکنگ، پاکستانی ٹیم کس نمبر پر آگئی؟ تفصیل آگئی
پاکستان کی پوزیشن اب 154 ویں ہے جو کہ گزشتہ رینکنگ میں157 ویں تھی' پاکستان ویمن ٹیم کے رینکنگ پوائنٹس پہلی بار ایک ہزار سے تجاوز کرگئے ہیں

لاہور(سپورٹس ڈیسک) فیفا وویمن کی جانب سے تازہ رینکنگ جاری کر دی گئی ہے جس کے بعد پاکستان وویمن فٹبال ٹیم کس پوزیشن میں آگئی ہے اس حوالے سے تفصیل سامنے آگئی ہے۔
تفصیلات کے مطابق فیفا ویمن کی جانب سے جاری کردہ تازہ رینکنگ میں بتایا گیا ہے کہ پاکستان کی پوزیشن اب 154 ویں ہے جو کہ گزشتہ رینکنگ میں157 ویں تھی۔ اس پیشرفت کے ساتھ ہی پاکستان ویمن ٹیم کے رینکنگ پوائنٹس پہلی بار ایک ہزار سے تجاوز کرگئے ہیں۔ ٹیم کے تازہ ترین پوائنٹس1007 ہیں جو کہ ٹیم کی کارکردگی میں نمایاں بہتری کی عکاسی کرتے ہیں۔