کھیل
دنیا کی دوسری بلند چوٹی کےٹو پرحادثے میں چینی کوہ پیما ہلاک ہوگئی
الپائن کلب کے مطابق چینی کوہ پیما گوان جنگ کے ٹو سر کرنے کے بعد واپسی پر راک فال کا شکار ہوئیں۔

دنیا کی دوسری بلند چوٹی کے ٹو پر حادثے میں چینی کوہ پیما ہلاک ہوگئی۔
الپائن کلب کے مطابق چینی کوہ پیما گوان جنگ کے ٹو سر کرنے کے بعد واپسی پر راک فال کا شکار ہوئیں۔
چینی کوہ پیما گوان جنگ نے پیر کو کے ٹو سر کیا تھا، حادثہ گزشتہ شب کیمپ ون اور ایڈوانس بیس کیمپ کے درمیان پیش آیا۔
پتھر گرنے کا واقعہ منگل کی شب پیش آیا تھا، گوان جنگ کے ساتھ موجود دیگر کوہ پیما حادثے میں محفوظ رہے۔
پیر کو مجموعی طور پر 30 کوہ پیماؤں نےکے ٹو کو سرکیا تھا۔