کھیل

ایشیاء کپ، پاک بھارت میچ کی ٹکٹس میں حیرت انگیز کمی

دبئی (سپورٹس ڈیسک) ایشیاء کپ 2025ء کے سلسلے میں کھیلے جانے والے پاک بھارت میچ کی ٹکٹس میں حیرت انگیز کمی کا کر دی گئی ہے، کتنی کمی کی گئی؟ اس حوالے سے تفصیل سامنے آگئی۔

تفصیلات کے مطابق ایشیا کم میں 14 ستمبر کو دبئی میں ہونے والے پاک بھارت میچ کے لیے ٹکٹس کی فروخت کا سلسل جاری ہے تاہم ٹکٹس کی مانگ توقعات سے کم ہے۔ رپورٹ کے مطابق ٹکٹ کی مانگ میں کمی کے بعد منتظمین نے ٹکٹ کی قیمتیں کم کردی ہے اور اب پاک بھارت میچ کیٹکٹ کی قیمت 475 درہم سے کم کرکے 350 درہم کردی گئی ہے۔ حکام کے مطابق پریمیئم انکلوژر کے زیادہ تر ٹکٹس تاحال خالی ہیں اور منتظمین میچ سے قبل تمام ٹکٹس کی فروخت کے لیے کوشاں ہیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button