چیئرمین پی سی بی محسن نقوی کا بھارتی میڈیا کو کرارا جواب

لاہور(سپورٹس ڈیسک) پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین و اے سی سی کے صدر محسن نقوی نے بھارتی میڈیا کی طرف سے چلائی جانیوالی جھوٹی خبروں پر جواب دیتے ہوئے ان کی بولتی بند کر دی ہے۔
تفصیلات کے مطابق واضح رہے کہ بھارتی میڈیا کی جانب سے یہ خبر سامنے آئی تھی کہ صدر ایشن کرکٹ کونسل محسن نقوی نے ایشیا کپ کی ٹرافی کے معاملے پر بی سی سی آئی سی سے غلطی مانتے ہوئے معافی مانگ لی ہے جس پر جواب دیتے ہوئے چیئر مین پی سی بی محسن نقوی کا کہنا تھا کہ بھارتی میڈیاغلط اورجھوٹی خبریں چلا رہا ہے، میں نے نہ کچھ غلط کیا اورنہ ہی کسی سے معذرت کی ہے۔
محسن نقوی نے ایک بار پھر بھارتی کپتان کو دعوت دی اور کہا کہ بھارتی کپتان میرے اے سی سی کے دفتر آئیں اور ٹرافی لے جائیں۔ ان کا کہنا تھا کہ بھارتی میڈیا کا کام صرف اپنے لوگوں کو بیوقوف بنانا ہے، بدقسمتی سے بھارت کرکٹ میں سیاست لیکر آیا اور کھیل کی ساکھ کو متاثرکیا۔ انہوں نے کہا کہ ایشین کرکٹ کونسل کے صدرکی حیثیت سے بھارت کو ٹرافی اسی دن دینا چاہتا تھا اور میں اب بھی ٹرافی دینے کو تیار ہوں اگروہ چاہتے ہیں۔