کھیل
ایشین کپ کوالیفائر، پاکستان بمقابلہ افغانستان، میچ ڈرا

اسلام آباد(سپورٹس ڈیسک) اے ایف سی ایشین کپ سعودی عرب کوالیفائر کے سلسلے میں پاکستان اور افغانستان کے درمیان کھیلا گیا میچ بغیر کسی نتیجے کے ختم ہوگیا یعنی کہ ڈرا ہوگیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق اے ایف سی ایشین کپ سعودی عرب کوالیفائر میں پاکستان اور افغانستان کا میچ بغیر کسی گول کے ڈرا ہو گیا۔ اسلام آباد میں کھیلے گئے میچ کے پہلے ہاف میں مقابلہ بغیر کسی گول کے برابر رہا ، پاکستان کو کھیل کے دوسرے ہاف میں پنالٹی کک بھی ملی لیکن اوٹس خان نے اس موقع کو ضائع کیا ، وہ پاکستان کو سبقت نہ دلا سکے۔ کھیل کے آخری لمحات میں دونوں ٹیموں نے ایک دوسرے کے گول پر بھرپور حملے کیے لیکن کوئی بھی ٹیم برتری حاصل نہ کر سکی اور میچ ڈرا ہوگیا۔