کھیل

فیفا ورلڈ کپ 2026، سعودی عرب نے بڑا معرکہ مار لیا

جدہ (سپورٹس ڈیسک) فیفا ورلڈ کپ 2026ء کے سلسلے میں سعودی عرب نے بڑا معرکہ مار لیا ہے، یہ معرکہ کونسا ہے ؟ اس حوالے سے تمام تر تفصیلات منظر عام پر آگئی ہیں۔

انٹرنیشنل میڈیا کے مطابق جدہ کے علینمہ اسٹیڈیم میں سعودی عرب اور عراق کا میچ بغیر کسی گول کے ڈرا ہوا اور دونوں ٹیموں کو ایک ایک پوائنٹ ملا ۔ یوں سعودی عرب ایشین کوالیفائرز کے گروپ بی میں پہلی پوزیشن براجمان ہوگیا اور ساتھ ہی فیفا ورلڈ کپ 2026ء کے لیے اپنی جگہ پکی کر لی۔ سعودی فٹبال ٹیم کو ورلڈ کپ کے لیے کوالیفائی کرنے کے لیے صرف ایک پوائنٹ درکار تھا، جو انہوں نے میچ ڈرا ہونے کے بعد حاصل کر لیا۔ سعودی عرب نے لگاتار تیسری اور مجموعی طور پر ساتویں بار فیفا ورلڈ کپ کے لیے کوالیفائی کیا ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button