کھیل

پاکستانی کھلاڑیوں سے ہاتھ نہ ملانے کا معاملہ، بھارتی ٹیم کامذاق بن گیا

آسٹریلیا (سپورٹس ڈیسک) ایشیا کپ میں پاکستانی کھلاڑیوں سے ہاتھ نہ ملانے پر بھارتی ٹیم کا مذاق بن گیا ہے، آسٹریلوی کھلاڑیوں نے ایک بھارتی ٹیم کیلئے ایک طنزیہ ویڈیو جاری کر دی ہے۔

تفصیلات کے مطابق ایشیا کپ میں بھارتی ٹیم کی جانب سے پاکستانی کھلاڑیوں سے ہاتھ نہ ملانے پر آسٹریلوی کھلاڑی اور سپورٹ اسٹاف نے بھارتی کرکٹرز کا کس طرح سامنا کرنا ہے کہ عنوان سے ایک طنزیہ ویڈیو جاری کی۔ جوش ہیزل ووڈ، گلین میکسویل اور مچل مارش سمیت دیگر کھلاڑیوں کی ویڈیو اسپورٹس ویب سائٹ ( Kayo Sports) نے شیئر کی جس میں بھارتی ٹیم کے ہاتھ نہ ملانے کا مذاق اڑایا۔ آسٹریلین ٹیم کے سپورٹ اسٹاف نے کہا ہاتھ تو یہ (بھارتی کھلاڑی) ملاتے نہیں، انہیں کس طرح ڈیل کرنا ہے؟ ہیزل ووڈ نے کہا کہ شوٹ کرنے کے انداز کے بارے میں کیا خیال ہے؟

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button