کھیل
افغانی کرکٹر محمد نبی نے مصباح الحق کا منفرد ریکارڈ توڑ ڈالا

افغانستان (سپورٹس ڈیسک) افغانستان کے تجربہ کار کرکٹر محمد نبی نے پاکستان کے سابق کپتان مصباح الق کا ایک منفرد ریکارڈ توڑ ڈالا’ یہ ریکارڈ کونسا تھا ؟ تفصیلات سامنے آگئی ہیں۔
انٹرنیشنل میڈیا کے مطابق افغان بیٹر محمد نبی نے منگل کو بنگلادیش کے خلاف 3 ون ڈے میچز کی سیریز کے آخری میچ میں شاندار ففٹی اسکور کرتے ہوئے 62 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیلی۔ اس ففٹی کے ساتھ محمد نبی فل ممبر ٹیم کی جانب سے ون ڈے انٹرنیشنل میں ففٹی اسکور کرنے والے عمر رسیدہ کھلاڑی بن گئے ہیں۔ انہوں نے 40 سال اور 286 دن کی عمر میں ون ڈے کرکٹ میں ففٹی اسکور کی۔ اس سے قبل یہ منفرد ریکارڈ پاکستان کے سابق کپتان مصباح الحق کے پاس تھا جنہوں نے 2015 میں 40 سال283 دن کی عمر میں ون ڈے ففٹی بنائی تھی۔