وویمن ورلڈ کپ، مسلسل تیسری شکست، بھارتی ٹیم کی واپسی؟

بھارت (سپورٹس ڈیسک) بھارت میں کھیلے جانے والے وویمن ورلڈ کپ کے سلسلے میں انگلینڈ کے ہاتھوں شکست کھانے اور مسلسل تیسری ناکامی کے بعد بھارتی ٹیم پر واپسی کے سائے منڈلانے لگے ہیں۔
انٹرنیشنل میڈیا کے مطابق اتوار کو آئی سی سی ویمنر ورلڈکپ میں انگلینڈ نے بھارت کو 4 رنز سے شکست دی تھی جس کے بعد بھارتی ویمنز ٹیم کا ٹاپ4 میں پہنچنا بظاہر دشوار ہو گیا ہے۔ بھارتی ویمنز ٹیم کیلئے نیوزی لینڈ اور بنگلادیش کے خلاف میچ ڈو آر ڈائی ہے۔ مسلسل 3 شکست کے بعد بھارتی ویمنز ٹیم کو شدید تنقید کا نشانہ بنایاجا رہا ہے۔ میڈیا کے مطابق انڈین ویمنز کرکٹرز کو مینز کرکٹرز کے یکساں میچ فیس ملنے پر بھی سخت تنقید کا سامنا ہے۔ میڈیا کا کنا ہے کہ ویرات کوہلی، روہت شرما اور شبمن گل سے میچ جتوانے اور سنچری کی توقع رکھی جاتی ہے، ویمنز کرکٹرز کو بھی پھر توقعات پر پورا اترنا چاہیے۔