کھیل

سندھ حکومت کا بڑا اعلان، پہلی بار ای سپورٹس چیمپئن شپ کروانے کا فیصلہ

سندھ (سپورٹس ڈیسک) سندھ حکومت نے کھیلوں میں دلچسپی رکھنے والے شائقین کے لئے بڑا اعلان کیا ہے جس میں نوجوانوں کیلئے پہلی بار ای سپورٹس چیمپئن شپ کروانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق سندھ میں پہلی بار 15 لاکھ روپے کی انعامی رقم پر مشتمل ای اسپورٹس چیمپئن شپ منعقد ہو رہی ہے۔ ایونٹ میں ملک کی 400 ٹیمیں شرکت کررہی ہیں ،فائنل 22 نومبر کو کراچی میں ہوگا۔ پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو انعامات تقسیم کریں گے۔ای اسپورٹس چیمپئن شپ کا فائنل جیو سوپر سے براہ راست نشر کیا جائے گا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button