سری لنکن ٹیم کو پاکستان رہنے پر کیسے آمادہ کیا گیا؟ محسن نقوی سچ بتا دیا

اسلام آباد(سپورٹس ڈیسک) سری لنکا کی کرکٹ ٹیم کو پاکستان میں رہنے پر کیسے آمادہ کیا گیا ؟ اس حوالے سے وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے سچائی بتا کر شائقین کرکٹ کو بڑی خوشخبری سنا دی۔
تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کا کہنا تھا کہ سری لنکا کے واپس جانے پر ہماری ٹیم سے بات ہوئی، سری لنکن ٹیم کو یہاں رہنے پر بہت زیادہ تشویش تھی، ہم نے سارے خدشات دور کیے۔ انہوں نے کہا کہ ہمارے فیلڈ مارشل نے خود سری لنکا کے ڈیفنس منسٹر اور سیکرٹری سے بات کرکے انہیں آمادہ کیا، سری لنکن اتھارٹی کو یقین دہانی کرائی گئی کہ پاکستان آرمی رینجرز اورپولیس سکیورٹی سنبھالے ہوئے ہیں جس کے بعد سری لنکن صدر نے خود اپنی ٹیم سے بات کی اور انہیں کھیلنے پر آمادہ کیا، سری لنکن ٹیم کے ارکان ہمارے اسٹیٹ گیسٹ ہیں، ان کو ہم اسی طرح کا پروٹوکول اور سکیورٹی دے رہے ہیں۔ محسن نقوی کا کہنا تھا کہ سری لنکن بورڈ اور کھلاڑیوں نے بڑی بہادری سے یہاں رہنے اور کھیلنے کا فیصلہ کیا ہے، سری لنکن صدر، حکومت، ان کے بورڈ اور کھلاڑیوں کا خصوصی طور پر مشکور ہوں کیوں کہ سری لنکن بورڈ نے فیصلہ کھلاڑیوں پرچھوڑ دیا تھا۔



