جنوبی افریقن کپتان پر طنز اور گالی، بمراہ کا مستقبل دائو پر لگ گیا

ایڈن گارڈنز (سپورٹس ڈیسک) ایڈن گارڈنز میں بھارت اور جنوبی افریقا کے درمیان پہلے ٹیسٹ کے پہلے دن جنوبی افریقن کپتان پر طنز اور گالی دینا بھارتی فاسٹ بولر جسپریت بمراہ کو بھاری پڑ گیا۔
تفصیلات کے مطابق پہلے ٹیسٹ میچ کے دوران یہ واقعہ اس وقت پیش آیا جب جنوبی افریقی کپتان ٹیمبا باووما بھارتی بولر جسپریت بمراہ کی گیند پر ایل بی ڈبلیو کی اپیل کا سامنا کر رہے تھے،گیند باووما کے پیڈ پر لگی اور بمراہ نے پرزور اپیل کی لیکن امپائر نے اسے ناٹ آؤٹ قرار دے دیا۔ فیصلے کے بعد بمراہ اور ان کے ساتھی کھلاڑی ڈی آر ایس لینے یا نہ لینے پر بات کر رہے تھے کہ اسی دوران اسٹمپ مائیک پر بمراہ کی آواز ریکارڈ ہوئی جس میں وہ مبینہ طور پر باووما کے قد پر طنز کرتے ہوئے یہ کہتے سنائی دیے کہ بونا بھی ہے، ساتھ ہی انہوں نے گالی بھی دی۔ اسی گفتگو میں وکٹ کیپر رشبھ پنت کی بھی یہی بات دہراتے ہوئے آواز ریکارڈ ہوئی، جس نے سوشل میڈیا پر بحث کو مزید ہوا دی۔



