کھیل

بنگلا دیشی وویمن ٹیم کا دورہ بھارت ملتوی کیوں کیاگیا؟ وجہ سامنے آگئی

بنگلا دیش (سپورٹس ڈیسک) بنگلا دیش کی وویمن ٹیم کا دورہ بھارت ملتوی کیوں کیا گیا؟ اس حوالے سے تفصیلات سامنے آگئی ہیں جبکہ بنگلا دیشی کرکٹ بورڈ نے اس کی تصدیق بھی کر دی ہے۔

انٹرنیشنل میڈیا کے مطابق بنگلا دیش ویمن ٹیم نے دسمبر میں 3 ون ڈے اور 3 ٹی ٹوئنٹی میچز کی سیریز کھیلنے بھارت کا دورہ کرنا تھا، بنگلادیش اور بھارت ویمن ٹیموں کے درمیان سیریز آئی سی سی ایف ٹی پی کا حصہ تھی۔ میڈیا کے مطابق بنگلادیش کرکٹ بورڈ کے ترجمان نے ویمنز ٹیم کا دورہ بھارت ملتوی ہونے کی تصدیق کردی ہے۔ میڈیا کے مطابق ترجمان بنگلادیش کرکٹ ٹیم کا بتانا ہے کہ بی سی سی آئی نے خط کے ذریعے ہمیں دورہ ملتوی ہونے سے متلعق آگاہ کیا اور دورے کو ری شیڈول کرنے کا بتایا گیا، دورے کو ملتوی کرنے کی کوئی ٹھوس وجہ نہیں بتائی گئی۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button