کھیل
انڈر 23ون ڈے ٹورنامنٹ، بھارتی کرکٹ بورڈ نے میچز وینیو تبدیل کیوں کیا؟

دہلی (سپورٹس ڈیسک) بھارتی کرکٹ بورڈ نے دہلی میں کھیلے جانے والے انڈر 23ون ڈے ٹورنامنٹ میچز کا وینیو تبدیل کیوں کیا؟ اس حوالے سے اندر کی بات سامنے آگئی ہے۔
انٹرنیشنل میڈیا کے مطابق دہلی اور اس کے گردونواح میں اس وقت فضائی آلودگی کو مضر صحت قرار دیا گیا ہے، دہلی کا ائیر کوالٹی انڈیکس آج 342 ہے اور بدترین فضائی آلودگی کے لحاظ سے پہلے نمبر پر ہے جب کہ آنے والے دنوں میں دہلی کی فضائی آلودگی مزید بدترین ہونے کا امکان ظاہر کیا گیاہے جس کے باعث بھارتی کرکٹ بورڈ نے میچز ممبئی منتقل کردیے۔ بھارتی میڈیا کا بتانا ہے کہ انڈر 23 ون ڈے ٹورنامنٹ فضائی آلودگی کی وجہ سے دہلی سے ممبئی منتقل کیا گیا ہے۔



