کھیل
قومی کپتان سلمان علی آغاز نے راہول ڈریوڈ کا 26سالہ ریکارڈ توڑ ڈالا

لاہور(سپورٹس ڈیسک) پاکستان ٹی ٹوئنٹی ٹیم کے کپتان سلمان علی آغا نے سابق بھارتی کرکٹر راہول ڈریوڈ کا 26 سال پرانا ورلڈ ریکارڈ توڑ دیا، یہ ریکارڈ کونسا تھا؟ تفصیلات سامنے آگئیں۔
تفصیلات کے مطابق سال 2025ء میں پاکستان کرکٹ ٹیم نے اب تک 54 انٹرنیشنل میچز کھیلے ہیں اور حیران کن طور پر ان تمام میچز میں سلمان علی آغا ٹیم کا حصہ رہے۔ اس وجہ سے سلمان علی آغا ایک سال میں سب سے زیادہ انٹرنیشنل میچز کھیلنے والے کرکٹر بن گئے۔ انہوں نے یہ اعزاز اتوار کو سہ ملکی ٹی ٹوئنٹی سیریز میں زمبابوے کے خلاف میچ میں حاصل کیا۔ سلمان علی آغا نے 2025ء میں 54 میچز کھیل کر سابق بھارتی کرکٹر راہول ڈریوڈ کا 1999ء میں قائم ورلڈ ریکارڈ توڑا۔ راہول ڈریوڈ نے 1999ء میں مجموعی طور 53 انٹرنیشنل میچز کھیلے تھے۔



