کھیل

پریمیئر لیگ، ایورٹن ٹیم کے کھلاڑیوں میں ہاتھا پائی، کھیل میدان جنگ میں تبدیل

مانچسٹر (سپورٹس ڈیسک) مانچسٹر میں کھیلے جانے والے فٹبال پریمیئر لیگ کے دوران ایورٹن ٹیم کے کھلاڑیوں میں ہاتھاپائی ہوئی جس کے بعد کھیل کھیل نہ رہا اور میدان جنگ میںتبدیل ہوگیا۔

انٹرنیشنل میڈیا کے مطابق ایورٹن کے مڈفیلڈر اڈریسا گوئی کو اپنی ہی ٹیم کے کھلاڑی مائیکل کین کے ساتھ جھگڑنے پر ریڈ کارڈ دیا گیا۔ 17 سال بعد ایسا واقعہ پیش آیا ہے جب کسی کھلاڑی کو اپنی ہی ٹیم کے ساتھی سے جھگڑنے پر میدان سے باہر بھیج دیا گیا۔ یہ سارا واقعہ میچ کے 13ویں منٹ میں اس وقت شروع ہوا جب اڈریسا گوئی کے ایک غلط پاس کے نتیجے میں برونو فرنینڈس کا شاٹ گول پوسٹ کے قریب سے نکل گیا۔

گوئی نے بظاہر اس بات پر ناراضگی کا اظہار کیا کہ مائیکل کین نے ان کے پاس تک پہنچنے کی کوشش نہیں کی اور دونوں کھلاڑیوں نے ایک دوسرے کو دھکے دینا شروع کر دیے۔ اس کے بعد مڈفیلڈر گوئی نے اپنے ساتھی کھلاڑی کے چہرے پر تھپڑ مار دیا، جس پر ریفری ٹونی ہیرنگٹن نے انہیں سیدھا ریڈ کارڈ دکھا دیا۔ غصے سے بھرے گوئی کو گول کیپر جورڈن پکفورڈ کو روکنا پڑا، جنہوں نے دونوں کھلاڑیوں کو الگ کیا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button