کھیل

بی بی ایل، سڈنی سکسرز نے بابراعظم کیلئے منفرد جرسی نمبر متعارف کروا دی

آسٹریلیا (سپورٹس ڈیسک) آسٹریلیا کی ٹی ٹوئنٹی لیگ بگ بیش (بی بی ایل) کی ٹیم سڈنی سکسرز نے سٹار قومی بلے باز بابراعظم کے لئے منفرد جرسی نمبر متعارف کروا دیا ہے۔

انٹرنیشنل میڈیا کے مطابق بی بی ایل کا آغاز 14 دسمبر سے ہوگا جس میں پاکستانی کرکٹر بابر اعظم سڈنی سکسرز کی نمائندگی کریں گے۔ بابر رواں ہفتے بی بی ایل میں شرکت کے لیے سڈنی پہنچے تھے۔ سڈنی سکسرز نے بگ بیش لیگ سیزن 15 کے آغاز سے قبل اپنے اسٹار اوورسیز بیٹر بابراعظم کے لیے ایک منفرد جرسی نمبر متعارف کروایا ہے۔ بابر اعظم جن کا قومی جرسی نمبر 56 ہے انہیں، بگ بیش لیگ میں سڈنی سکسرز نے روایت سے ہٹ کرخاص طور پر 3 ہندسوں پر مشتمل ‘056’ جرسی نمبر دیا ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button