کھیل
بھارت کی جانب سے کھیلنے اور بھارتی جھنڈا لہرانے پر پاکستانی کھلاڑی پر پابندی عائد

لاہور(سپورٹس ڈیسک) بھارت کی جانب سے کھیلنے اور بھارتی جھنڈا لہرانے پر پاکستانی کبڈی کے کھلاڑی عبید اللہ راجپوت پر پابندی عائد، کیس ڈسپلنری کمیٹی کے سپرد کر دیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق لاہورمیں پاکستان کبڈی فیڈریشن کی جنرل کونسل کا اجلاس چیئرمین پاکستان کبڈی فیڈریشن چوہدری شافع حسین کی زیر صدارت ہوا۔ اجلاس میں پاکستان کبڈی فیڈریشن کی جنرل کونسل نے عبید اللہ راجپوت پر پابندی لگانے کی منظوری دی۔ چیئرمین پاکستان کبڈی فیڈریشن چوہدری شافع حسین کا کہنا ہے کہ عبید اللہ راجپوت کو پابندی کے خلاف اپیل کا حق حاصل ہوگا، عبید اللہ راجپوت کا کیس ڈسپلنری کمیٹی کے سپردکیا گیا تھا۔



