کھیل

ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ، افغانستانی کرکٹ ٹیم کا اعلان

افغانستان (سپورٹس ڈیسک) آئی سی سی مینز ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2026ء کے لئے افغانستان کرکٹ ٹیم کے 15رکنی سکواڈ کا اعلان کر دیا گیا ہے، کون کون شامل ہے؟ تفصیل سامنے آگئی۔

انٹرنیشنل میڈیا کے مطابق فروری میں بھارت اور سری لنکا میں کھیلے جانے والے ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں لیگ اسپنر راشد خان افغانستان ٹیم کی قیادت کریں گے۔ فضل حق فاروقی اور گلبدین نائب، جنہیں بنگلا دیش کے خلاف سیریز سے باہر رکھا گیا تھا، ورلڈ کپ سے قبل دوبارہ ٹیم میں شامل کر لیے گئے ہیں۔ افغانستان کے اسکواڈ میں راشد خان(کپتان) ، ابراہیم زدران(نائب کپتان)، رحمان اللہ گرباز ، محمد اسحاق، صدیق اللہ اٹل، درویش رسولی، شاہد اللہ کمال شامل ہیں۔ اس کے علاوہ عظمت اللہ عمرزئی، گلبدین نائب، محمد نبی، نور احمد، مجیب الرحمان، نوین الحق، فضل حق فاروقی اور عبداللہ احمدزئی شامل ہیں۔ اے ایم غضنفر، اعجاز احمدزئی اور ضیا الرحمان شریفی کو ریزرو رکھا گیا ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button