کھیل

بنگلا دیش کا بھارت کو بڑا دھچکا مگر کونسا؟

بنگلا دیش (سپورٹس ڈیسک) بنگلا دیش نے بھارت کو ایک اور بڑا دھچکا دے دیا ہے یہ دھچکا کونسا ہے ؟ اس حوالے سے تمام تر تفصیلات سامنے آنے کے بعد بھارتی کرکٹ بورڈ سر پکڑ کر بیٹھ گئی ہے۔

انٹرنیشنل میڈیا کے مطابق بنگلادیش کے فاسٹ بولر مستقیض الرحمان کو ہندو انتہا پسندوں کی دھمکیوں کے بعد آئی پی ایل ٹیم کے کے آر سے ریلیز کر دیا گیا، اس معاملے پر بنگلادیش کرکٹ بورڈ نے ہنگامی اجلاس بلاتے ہوئے اپنی حکومت کو تجویز پیش کی کہ ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے لیے ٹیم کو نہ بھیجا جائے۔ بنگلادیش کرکٹ بورڈ کی درخواست پر مشیر کھیل بنگلادیش نے گزشتہ روز اعلان کیا کہ کھلاڑیوں کی سکیورٹی ہماری اولین ترجیح ہے، ہماری ٹیم ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے لیے بھارت نہیں جائے گی۔

بعد ازاں بنگلادیش کرکٹ بورڈ کی جانب سے اس حوالے سے آئی سی سی کو باقاعدہ درخواست بھی دی گئی کہ ہمارے ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے میچز بھارت سے سری لنکا منتقل کیے جائیں۔ اب تازہ ترین پیشرفت میں بنگلادیش کی حکومت نے انڈین پریمیئر لیگ کی اپنے ملک میں ٹیلی کاسٹ پر پابندی لگا دی ہے۔ حکومت بنگلادیش کی جانب سے جاری اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ بھارتی لیگ پر پابندی غیرمعینہ مدت کے لیے لگائی گئی ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button