آئی سی سی کے قوانین، کرکٹ آسٹریلیا کے سی ای او آپے سے باہر

آسٹریلیا (سپورٹس ڈیسک) انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی ) کے قوانین پر کرکٹ آسٹریلیا اکے سی ای او ٹوڈگرین برگ آپے سے باہر ہو گئے ہیں اور شدید تنقید کے نشانہ بنا ڈالا ہے۔
انٹرنیشنل میڈیا کے مطابق کرکٹ آسٹریلیا کے سی ای او ٹوڈ گرین برگ نے کہا کہ میرے خیال سے سڈنی ٹیسٹ کے پہلے روز زیادہ کرکٹ ہونی چاہیے تھی، ہم تفریح کے کاروبار میں ہیں، میں کسی ایسے کاروبار کے بارے میں نہیں سوچ سکتا جو اپنے شائقین کے سامنے بار بار میدان چھوڑ دے۔
انہوں نے کہا کہ میں آسٹریلوی کرکٹ کے پلیٹ فارم کو استعمال کرتے ہوئے زیادہ مثبت اور ترقی پسند تبدیلی لانے کی کوشش کروں گا، ہمیں اس کے لیے کوئی حل نکالنا ہوگا تاکہ کھلاڑی خراب روشنی کے دوران گراؤنڈ سے باہر نہ آئیں۔ ٹوڈ گرین نے کہا کہ یہ بات پہلے واضح کر دوں کہ کھلاڑیوں کی حفاظت سب سے اہم ہے، ہمارے پاس بلند وبالالائٹ ٹاور اور جدید ٹیکنالوجی ہے، مجھے یقین ہے کہ اس مسئلے کا کوئی نہ کوئی حل نکالا جا سکتا ہے۔



