کھیل

پاکستان بمقابلہ سری لنکا، دوسرا ٹی ٹوئنٹی بارش کے باعث منسوخ

دمبولا (سپورٹس ڈیسک) پاکستان اور سری لنکا کے درمیان کھیلے جانے والا دوسرا ٹی ٹوئنٹی میچ بارش کے باعث منسوخ کر دیا گیا’ میزبان سری لنکا اور پاکستان کے درمیان 3 میچز پر مشتمل سیریز کا دوسرا ٹی ٹوئنٹی آج دمبولا میں کھیلا جاناتھا۔

انٹرنیشنل میڈیا کے مطابق پاکستان اور سری لنکا کے درمیان کھیلے جانے والے دوسرے ٹی ٹوئنٹی میچ دمبولا میں بارش کے باعث پہلے ٹاس تاخیر کا شکار ہوا اور پھر بعد ازاں میچ منسوخ کر دیا گیا۔ واضح رہے کہ 3 میچز کی سیریز میں پاکستان کو 1-0 کی برتری حاصل ہے۔ سیریزکا تیسرا اور آخری ٹی ٹوئنٹی11 جنوری کو دمبولا میں ہی کھیلا جائیگا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button