کھیل
بگ بیش لیگ، پاکستانی بائولر زمان خان کا جادو، مخالف ٹیم شکست سے دوچار

آسٹریلیا (سپورٹس ڈیسک) بگ بیش لیگ میں پاکستانی کھلاڑیوں میں سے پاکستانی بائولر زمان خان کی بائولنگ کا جادو چل گیا جس کی وجہ سے مخالف ٹیم کو شکست کا سامنا کرنا پڑا ہے۔
انٹرنیشنل میڈیا کے مطابق پاکستانی بائولر زمان خان کے شاندار آخری اوور کی بدولت برسبین ہیٹ نے ہوبارٹ ہریکینز کو 3 رنز سے شکست دے دی۔ آخری اوور میں ہوبارٹ ہریکینز کو جیت کے لیے صرف 6 رنز درکار تھے، تاہم زمان خان نے شاندار بولنگ کی اور صرف 2 رنز دیے۔ زمان خان نے پہلی گیند ڈاٹ کرائی، دوسرے پر سنگل اسکور ہوا، تیسری اور چوتھی گیند پھر ڈاٹ ہوئی۔پانچویں گیند پر زمان خان نے وکٹ حاصل کی جبکہ آخری گیند پر صرف سنگل اسکور ہوا۔ یوں زمان خان نے 6 رنز کا کامیابی سے دفاع کرکے اپنی ٹیم برسبین ہیٹ کو بظاہر ہارا ہوا میچ جتوا دیا۔



