کھیل

آسٹریلیا کیخلاف ہوم سیریز، پی سی بی نے شیڈول کا اعلان کر دیا

لاہور(سپورٹس ڈیسک) آسٹریلیا کے خلاف ہوم سیریز کے حوالے سے پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے شیڈول کا اعلان کر کے شائقین کرکٹ کو بڑی خوشخبری سنا دی ہے۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان کرکٹ بورڈ نے جنوری کے آخر میں آسٹریلیا کے دورہ پاکستان کی تصدیق کرتے ہو ئے 3 ٹی ٹوئنٹی میچز کی سریز کے شیڈول کا اعلان کیا ہے۔ سیریز کے تینوں میچز قذافی اسٹیڈیم لاہور میں کھیلے جائیں گے۔ پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان پہلا ٹی ٹوئنٹی 29 جنوری ، دوسرا 31 جنوری اور تیسرا میچ یکم فروری کو کھیلا جائے گا۔ آسٹریلوی ٹی ٹوئنٹی اسکواڈ بدھ 28 جنوری کو لاہور پہنچے گا۔ پی سی بی کا کہنا ہے کہ سیریز آئندہ ماہ آئی سی سی مینز ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2026 سے قبل دونوں ٹیموں کے لیے اہم ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button