کھیل

افغانستان کرکٹ ٹیم کو ٹی ٹوئنٹی ورلڈ سے قبل بڑا دھچکا

افغانستان (سپورٹس ڈیسک) افغانستان کرکٹ ٹیم کو ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ سے قبل ہی بڑا دھچکا لگ گیا ہے کیونکہ ان کی ٹیم کا ایک اہم کھلاڑی انجری کے باعث ٹورنامنٹ سے باہر ہوگیا ہے۔

انٹرنیشنل میڈیا کے مطابق کرکٹ ویب سائٹ کرک انفو میں بتایا گیا ہے کہ افغان فاسٹ بولر نوین الحق آئندہ ہفتے ویسٹ انڈیز کے خلاف3 میچوں کی ٹی ٹوئنٹی سیریز اور ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ سے باہر ہو گئے۔ کرکٹ ویب سائٹ کا کہنا ہے کہ نوین الحق رواں ماہ کے آخر میں سرجری کروائیں گے۔ افغانستان کرکٹ بورڈ نے تاحال نوین الحق کے متبادل کا اعلان نہیں کیا، تاہم ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے لیے ریزرو کھلاڑیوں میں اسپنر اے ایم غضنفر، اعجاز احمد زئی اور فاسٹ بولر ضیا الرحمان شریفی شامل ہیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button