کھیل

دورہ پاکستان، آسٹریلوی 17رکنی ٹی ٹوئنٹی سکواڈ کا اعلان کر دیا گیا

آسٹریلیا (سپورٹس ڈیسک) ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ سے قبل پاکستان کا دورہ کرنے والی آسٹریلوی کرکٹ ٹیم کے 17رکنی ٹی ٹوئنٹی سکواڈ کا اعلان کر دیا گیا ، اس میں کون کون شامل ہیں ۔

تفصیلات کے مطابق 3 ٹی ٹوئنٹی میچز کی سیریز کے لیے پاکستان کا دورہ کرنے والی آسٹریلوی ٹیم کی قیادت مچل مارش کریں گے۔ آسٹریلوی اسکواڈ میں شین ایبٹ، زیوئیر بارلیٹ، ماہلی بئیرڈمین ، کوپر کنولی ، بین ڈارشیوس ، جیک ایڈورڈز اور کیمرون گرین شامل ہیں۔ ان کے علاوہ دیگر کھلاڑیوں میں ٹریوس ہیڈ، جوش انگلس، میتھیو کہنیمن، مچ اوون، جوش فلپس ، میتھیو رنشا ، میتھیو شارٹ، مارکوس اسٹوئنس اور ایڈم زمپا بھی شامل ہیں۔ پاکستان کے خلاف سیریز کے لیے ماہلی بیئرڈمین اور جیک ایڈورڈز کو پہلی بار اسکواڈ میں شامل کیا گیا، میتھیو رینشا بھی ٹی ٹوئنٹی میں اپنا ڈیبیو کریں گے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button