کھیل
بھارتی صحافی نے چیئرمین پی سی بی محسن نقوی کی تعریفوں کے پل باندھ دیئے

ممبئی (سپورٹس ڈیسک) بھارت کے معروف سپورٹس صحافی وکرانت گپتا نے ایک شو کے دوران چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) محسن نقوی کی تعریفوں کے پل باندھ دیئے ہیں۔
انٹرنیشنل میڈیا کے مطابق معروف بھارتی اسپورٹس صحافی وکرانت گپتا نے کہا ہے کہ پہلی بار پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کو محسن نقوی جیسا مضبوط چیئرمین ملا ہے۔ ایک شو میں بات کرتے ہوئے وکرانت گپتا نے کہا کہ پاکستان کرکٹ بورڈ کے پاس پہلا کوئی ایسا شخص آیا ہے جو کہتا ہے کہ آ آنکھ میں آنکھ ڈال کے لڑتے ہیں۔ وکرانت گپتا نے کہا کہ اس معاملے پر محسن نقوی کی تعریف تو بنتی ہے۔



